پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کروں گا، عامر خان

عامر خان

ریاض: معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی نوجوانوں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا خواہاں ہوں، سعودی نوجوانوں میں بھی باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

loading...

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز کا قیام کررہا ہوں، مقصد باصلاحیت ومستحق کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے عامر خان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے موقع پر برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس دوران عامر خان نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں