جسٹس اطہرمن اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کر دیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

Athar minllah

صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔


چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔

8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد معاملہ صدر مملکت کو بھیج دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی کے بعد معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی سینئر ترین جج تھے جنہیں متنازع بیان کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کیا گیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے بعد جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج تھے۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں