ہریتھک روشن کا شمار دنیا کے پرکشش اداکاروں میں ہونے لگا

ہریتھک روشن کا شمار دنیا کے پرکشش اداکاروں

ممبئی :  بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے دنیا میں پانچویں پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کیا

جبکہ ٹاپ 5 میں ہالی ووڈ کے 3 اور بالی ووڈ کے دو اداکاروں کے درمیان سخت مقابلہ رہا اور ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ہریتھک روشن نے اپنی پرکششں شخصیت کی وجہ سے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں اور بالی وڈ کے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

loading...

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھیک روشن ، دوسرے نمبر پر روبرٹ پٹنسن، تیسرے نمبر پر گارڈ فرے گاو?، چوتھے نمبر پر کرس عیون اور پانچویں نمبر پر سلمان خان پرکشش اداکار کے طور پر شامل رہے ۔

 ہریتھیک روشن 10 جنوری 1974 کو پیدا ہوئے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے دنیا میں پانچویں پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کیا ہریتھیک روشن بالی وڈ  میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور اپنی دلفریب شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے کئی فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں