جکارتہ میں اسٹاک ایکس چینج کی عمارت گرنے سے،70 افراد زخمی

اسٹاک ایکس چینج کی عمارت

جکارتہ:  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کی نچلی منزل  کی چھت گر ہے جس کی وجہ سے متعدد طلبہ سمیت ستر سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے میزنائن فلور کی چھت گرنے کے واقعے میں بم دھماکے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

اس نے ٓ70 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی  ہے لیکن کسی شخص کے مرنے کی اطلاع نہیں دی۔ زخمی طلبہ ایک جامعہ میں زیر تعلیم ہیں اور وہ واقعے کے وقت میز نائن فلو ر پر موجود تھے۔اسٹاک ایکس چینج کی بلندوبالا عمارت جکارتہ کے کاروباری علاقے میں واقع ہے اور یہ دو ٹاوروں پر مشتمل کمپلیکس کا حصہ ہے۔

اسٹاک ایکس چینج کی عمارت

اس میں عالمی بنک سمیت دسیوں اور اداروں کے دفاتر بھی قائم ہیں۔ یہ عمارت 1990ء کے عشرے کے آخیر میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس پر ستمبر 2000ء میں جنگجوؤں نے ایک کار بم حملہ بھی کیا تھا۔جکارتہ کے گورنر انیس باسویدان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ’’ عمارت کا آڈٹ ‘‘ کیا جائے گا۔

حکام نے گذشتہ سال مئی میں آخری مرتبہ اس کا معائنہ کیا تھا۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کی انتظامیہ کو  کہا گیا تھا  کہ تعمیر کا آڈٹ آج رات ہی شروع ہوجانا چاہیے تاکہ اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں