ورلڈ ہاکی الیون دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 18 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

ورلڈ ہاکی الیون

 پاکستان ہاکی فیڈریشن  کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون چار روزہ دورے پر 18 جنوری کو پاکستان آئے گی جب کہ ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔
لاہور (آج  کل نیوز) ورلڈ ہاکی الیون دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 18جنوری کو پاکستان پہنچے گی ۔ اور  ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ 19جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون 18 جنوری کو کراچی پہنچے گی جس میں ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، ملیشیاء اور جنوبی کوریا کے کھلاڑی شامل ہیں ۔ ہال آف فیم میں پانچ کھلاڑی پنلٹی کارنر سپیشلسٹ فلورنس جان بوولینڈر، پال لیجن، کرسچن بلنک، ڈان پرائر اور رکی چارلس ورتھ شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، حسن سردار، شہناز شیخ، اختر رسول اور شہباز سینئر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں