سیاسی کزنزکوسمجھ آچکا ہے ٗ پاکستانی ووٹ نہیں دیں گے ٗ چکوال کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے ٗمریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

سی پیک، صحت اور تعلیم پر کام کرنے والی حکومت کو گرانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ٗوزیر اطلاعات کی میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی کزنزکوسمجھ آچکا ہے کہ پاکستانی انہیں ووٹ نہیں دیں گے ٗچکوال کا رزلٹ آپ لوگوں کے سامنے ہے۔منگل کو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کزنز اب آخری کوشش کررہے ہیں ٗان لوگوں نے اپنے صوبوں میں کام نہیں کیابلکہ کام کی کوشش بھی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک، صحت اور تعلیم پر کام کرنے والی حکومت کو گرانے کیلئے اکٹھے ہوگئے، ہماری حکومت پاکستان کے عوام کے ووٹوں سے بنی، ہم وہ کام کررہے ہیں جس کے لیے ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں