سوناکشی سنہا’دبنگ 3‘میں ایک بار پھر رجو کا کردار ادا کریں گی ۔

بالی وڈ: معروف ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان نے سوناکشی سنہا کی فلم ’دبنگ 3‘ میں شمولیت کی تصدیق کردی۔
سوناکشی نے سلمان خان کے مدمقابل 2010 میں فلم ’دبنگ‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے 8 سالہ فلمی کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’دبنگ 3‘ میں سوناکشی کی جگہ کئی اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کی خبریں گرم تھیں
لیکن اب خود ایک انٹرویو میں فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سوناکشی سنہا کو ہی کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں