سپریم کورٹ کراچی :وی وی آئی پی موومنٹ سےمتعلق ازخود کیس کی سماعت چیف جسٹس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ازخود کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند کرنا ناگزیر ہے تو وہ سڑک صرف دو منٹ کیلئے بند کی جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عدالت عالیہ نے اپنے ازخود نوٹس میں آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے لہٰذا اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اورمتعلقہ حکام باور کرایا جائے کہ اس قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

اس موقع پر عدالت نے آئی جی سندھ کو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو عدالت پھر اس کا سختی سے نوٹس لے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں