اساتذہ نے تعلیم بچاؤتحریک کے سلسلے میں آج سے صوبائی اسمبلی کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی دھرنے اعلان کردیا

تعلیم بچاؤتحریک

نیااحتجاجی پروگرام تشکیل , جس میں 16اپریل سے روزانہ دواضلاع کے اساتذہ صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے

ہری پور :خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی شعبہ کے اساتذہ نے حکومت مخالف تعلیم بچاؤتحریک میں بنی گالہ دھرنے کے بجائے 16اپریل سے خیبرپختونخوااسمبلی کے سامنے روزانہ کی بنیادپراحتجاجی دھرنے کا پروگرام تشکیل دے کر صوبہ کے تمام اضلاع کے اساتذہ کو پوری قوت سے تعلیم بچاؤتحریک کی کامیابی میں بھرپورکرداراداکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تعلیم بچاؤتحریک خیبرپختونخوااورآل ٹیچرزایسوسی ایشن کے راہنماء ازرم خان جدون نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم بچاؤتحریک کے ضمن میں تمام سرکاری و نجی شعبہ کی اساتذہ تنظیموں نے17اپریل کوبنی گالہ میں احتجاجی دھرنے کا پروگرام تشکیل دیا تھا۔

جسے مرکزی قیادت نے اچانک منسوخ کر کے نیااحتجاجی پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں 16اپریل سے روزانہ دواضلاع کے اساتذہ صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے اور آج 16اپریل سوموارکوضلع پشاوراورضلع چارسدہ کے اساتذہ دن دو بجے خیبرپختونخوااسمبلی کے سامنے دھرنادیں گے ۔

واضح رہے کہ تعلیم بچاؤتحریک میں خیبرپختونخواکے آٹھوں تعلیمی بورڈزکے ملازمین بورڈزکی خودمختاری ختم کرنے کے خلاف،صوبہ کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ مشروط ٹائم اسکیل کے خلاف جب کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ و مالکان نجی شعبہ میں آئی ایم یو کے نفاذکے خلاف ایکا کیے ہوئے ہیں اورتعلیم بچاؤتحریک کے نام سیایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سخت احتجاجی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں