پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پریانکا چوپڑا

ہم عوامی شخصیات ہیں ‘ افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں‘ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات اور کرینہ کپور کے ساتھ دشمنی کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمایا ہے تاہم اپنے کیریئر کے دوران انہیں کئی اسکینڈلز کا سامنا بھی رہا ہے ۔ کیریئر کی ابتدا ہی میں پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور ایک دوسرے کی سخت حریف بن گئی تھیں۔

 فلم ’’اعتراض‘‘ کے بعد دونوں کی دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ایک شو کے دوران پریانکا چوپڑا نے کرینہ کے ساتھ اپنی دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میں بہت ایمان دار ہوں اور مجھے معلوم ہے کون میرا دوست ہے اور کون نہیں جو لوگ میرے دوست ہیں انہیں میں خود سے قریب رکھتی ہوں۔

اسی شوکے دوران انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان تمام افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گی جو میرے اور شاہ رخ خان کے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ہم عوامی شخصیات ہیں اور یہ تمام افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔

 ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔ چاہے وہ ان افواہوں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں، میرے تردید کرنے سے یہ افواہیں غلط ثابت نہیں ہوجائیں گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں