ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل ، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں، جیمز کومی

جیمز کومی

ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں،انٹرویو

واشنگٹن:امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں ،جو اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں اور جو خواتین کوگوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں۔

جیمز کومی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہا کہ  ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی بہت قدر و قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

جیمز کا کہنا تھا  کہاکہ میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔

loading...

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خراب تبصرے والی کتاب سے ‘بڑے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے جیمز کومی کو قید کیے جانے کی جانب اشارے کیے۔انٹرویو کے دوران جیمز کومی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں۔

 انھوں نے صدر ٹرمپ کا کسی غنڈے کے سرغنہ سے موازنہ کیا، جس کی انھوں نے نوجوانی کے زمانے میں تفتیش کی تھی۔انھوں نے کہاکہ وفاداری کا عہد ہے جس میں باس ہی ہر چیز کا مرکز ہوتا ہے اور جہاں اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ آپ باس کی کس طرح خدمت کرتے ہیں اور باس کی خواہشات کیا ہیں۔جب ان سے یہ سوال کہ کیا صدر کے ارد گرد رہنے والے افراد خراب برتاؤ کا ذریعہ ہیں، تو جیمز کومی نے جواب دیا انہوں نے کہاکہ اس صدر کا یہ چیلنج ہے کہ وہ اپنے ساتھ رہنے والے ہرایک شخص کو داغدار بنا دے گا۔

بہرحال مزید انکا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدے سے ہٹایا جانا امریکی شہریوں کو بے لگام کر دے گا۔انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس امریکی شہری اسے براہ راست ووٹنگ بوتھ پر کر سکتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں