ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر حملے کے بعد جارج بش کے عراق پر حملے کے بعد بولے ہوئے الفاظ دہرائے

ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے وہی الفاظ اوراسی بات کا اعادہ کیا جو 2003میں بش نے عراق پر چڑھائی کے بعد کہا،رپورٹ

امریکی صدرٹرمپ نے 15سال بعد شام پر حملے کے بعد ایسے الفاظ دہرائے جن سے  جارج بش کی یاد تازہ ہوگئی، ٹرمپ نے وہی الفاظ اوراسی بات کا اعادہ کیا جو 2003میں بش نے عراق پر چڑھائی کے بعد کہاتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ مشن کامیاب رہا نے مئی 2003ء میں اس وقت کے امریکی صدرجارج بش کے انہی الفاظ کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔ سابق امریکی صدر نے 2003ء میں امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن پر کھڑے ہو کرعراق کے بارے میں کہا تھا کہ مشن کامیاب رہا۔

loading...

شام میں فوجی کارروائی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ مشن کامیاب رہا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی مثالی اور انتہائی باریکی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشن کامیاب رہا کی عبارت سے بعض ذرائع ابلاغ نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ یہ ایک عسکری اہمیت کی عبارت ہے اور شاندار جملہ ہے جسے زندہ کیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں