فواد عالم جیسے کرکٹر کو ٹیم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم
loading...

نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے ٗٹیم میں فخر زمان کی شمولیت خوش آئند ہے ٗ سابق کپتان

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کیلئے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم کو موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔

وسیم اکرم کا میزد کہنا تھا کہ  لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس دورے میں نقصان ہو گا، دو اسپنرز اور تین اوپنرز ٹیم میں ہونے چاہیے تھے۔

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے تاہم 32سالہ فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب ریفرنسز،نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 4 دن کا استثنیٰ مل گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں