مہک ملک کو مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دینے پر نکال دیا گیا، دوسری جانب اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات ،اسٹیج ڈرامہ میں اقراء علی کاسٹ

مہک ملک
loading...

لاہور:ہجڑا اداکار مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی ،مسلسل ملاقات کرنیوالوں کے رش کے باعث مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آؤٹ کر دیا گیا ۔معلومات کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر وحید ڈوگر نے مہک ملک کو اپنے بابر تھیٹر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا، اور مہک ملک کا قیام مقامی ہوٹل میں تھا ۔

گزشتہ روز مہک ملک کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقات کرنے ہوٹل پہنچ گئی ،اور وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث اردگرد ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ہوٹل مینجمنٹ کا سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے تنگ آکر ہوٹل انتظامیہ نے وحید ڈوگر سے رابطہ کر کے مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آؤٹ کر دیا۔ اور مہک ملک کو ہوٹل سے جانے کو بول دیا۔
دوسری طرف ہی اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات کے باعث تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ نوکر صاحب ‘‘ میں انکی جگہ اداکارہ اقراء علی کو دے دی گئی اور اقرا کو شامل کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خان کی دو فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے شمالی علاقہ جات روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ عید الفطر کے لئے بنائی جانیوالی دو پشتو فلموں میں اداکار شاہد خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کریں گی ۔ اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات کے باعث تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے میں نئی اداکارہ اقراء علی کو کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں۔  اجوکا تھیٹر کی بانی ، آرٹ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں