پاکستان کی سماجی ، معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم رہے گی، بیانات

مارتھا پیٹرسن

مارتھا پیٹرسن کا خطاب میں  کہنا تھادونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں سب سے زیادہ اضافہ 2017میں ہوا، اور پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی نڑاد امریکیوں کومشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا، اعزازچوہدری

نیویارک:امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری  کاکہناہے کہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دی ہیں ،اورپاکستان ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کےمطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور امید ہے کہ پاکستانی نڑاد امریکی نوجوان مختلف شعبوں میں بہتر خدمات سرانجام دے کر امریکی معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے۔ اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ باشعور طبقہ امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے ایک کلیدی کردار رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی نڑاد امریکیوں کو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

loading...

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکا کے محکمہ خارجہ نے پاکستانیوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اور پاکستان 70 برس سے زائد شراکت دار رہے ہیں اور یہ شراکت داری جاری رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نمائندہ مارتھا پیٹرسن نے پاکستانی سفارتخانے میں دو روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی شراکت داری کو طویل مدت تک قائم رکھنا دونوں ممالک کے لیے اہم تھا۔ نمائندہ مارتھا پیٹرسن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں سب سے زیادہ اضافہ گزشتہ برس ہوا جبکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان 2017 میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں