احمدیار،مسلح افراد نے مختلف مقامات سے شادی شدہ اور نوجوان کو اغواء کرلیا، اوباش نوجوان نے ساتھیوں سے ملکر19 سالہ دوشیزہ کوہوس کا نشانہ بناڈالا، احمدیارگھریلو حالات سے دلبرداشتہ45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کرلیا

احمدیار:مسلح افراد نے مختلف مقامات سے شادی شدہ اور نوجوان کو اغواء کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی ظفرعلی خاں کی بیوی صدف بی بی کو گھر سے نجمہ بی بی ، امیر بیگم ، محمدعباس ،نیاز ، نواب اورعامر عباس زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ،جبکہ فریدشاہ سے منیراں بی بی زوجہ محمدعلی کے بیٹے محمد خاں کو رشتہ سے انکار پرمہمان آئے غلام رسول ، زاکر، شمشاد ، رفیق ،غفور دوکس ساتھیوں سے ملکر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے مقدمات درج بتایا گیا ہے ، غلام رسول نے منیراں بی بی کی بیٹی کا رشتہ مانگا انکار پر بیٹے محمد خاں کو اغواء کرلیا۔ اور اوباش نوجوان نے ساتھیوں سے ملکر19 سالہ دوشیزہ کوہوس کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کرتار پور کے رہائشی محمد اسلام کی بیٹی ماریہ بی بی کو گھر میں گھس کر اوباش رمضان نے تین ساتھیوں سے ملکر زبردستی گن پوائنٹ پر کمرہ میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،شور واویلا پر اہل دیہہ کے اکٹھے ہونے پر اوباش ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزیدکہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں رنگشاہ کے رہائشی اللہ بخش کے بیٹے جلال احمد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گھر میں زہریلی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں