سلمان خان نے سونم کپور کو شادی پر 90لاکھ کا مہنگا ترین تحفہ دے دیا

سلمان خان

دبنگ خان کی جانب سے دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سخاوت اور دریا دلی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔بھارتی میڈیا پر شادی میں سلمان خان کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئیں آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی بلی سے ملوائیں!

اپنا تبصرہ بھیجیں