شمالی کوریا نے امریکی صدر سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا
loading...

ہم صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے،امریکی محکمہ خارجہ

شمالی کوریانے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے اس شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر دباؤ ڈالا تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیر خارجہ کم گیگوان نے کہاکہ اگر امریکہ نے ہمیں دیوار سے لگایا اور یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کا کہنا تھاکہ تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی اور ہمیں یہ دوبارہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم امریکہ اور شمالی کوریا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ کی جانب سے فواد چوہدری الیکشن کے لیے اہل قرار

اپنا تبصرہ بھیجیں