یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا نیلا ہیرا 67 کروڑ روپے میں نیلام

ملکیت

جنیوا: مختلف یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا نیلا ہیرا 67 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا ہسپانوی، فرانس، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے۔نیلامی کے انتظامات دیکھنے والی سوتھی بیز کمپنی کو امید تھی کہ یہ ہیرا 53 لاکھ ڈالرز یعنی تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگا ۔

اس ہیرے کا مکمل نام فارنیس بلیو ڈائمنڈ ہے جو اردن کی شہزادی الزبتھ فارنیس کو شادی میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔الزبتھ فارنیس نے 1715 میں اردن کے شہزادہ فلپ وی سے شادی کی تھی اور یہ شادی کا سب سے قیمتی تحفہ تھابعد ازاں یہ نیلا ہیرا اس خاندان کی روایت بن گیا اور آنے والی نسلوں کو بطور تحفہ دیا جانے لگا اور پھر اردن سے فرانس، اٹلی اور پھر آسٹریا جا پہنچا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  برطانوی شاہی شادی کے مہمانوں کی تعداد کم کرکے 600 کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں