مظلوم فلسطینیوں کا اپنے حق کیلئے لڑنا دہشتگردی نہیں بلکہ آزادی کی جدوجہد ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

zikar-ullah-mujahid-aajkalpk

جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکی اور اسرائیلی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے‘اجلاس سے خطاب

ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی اور امریکی دہشتگردی میں سینکڑوں کی تعداد میں شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے معصوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، علاقہ امراء جات خالد احمد بٹ ، چوہدری منظور حسین گجر ، محمد شفیق ملک، عبدالرشید مرزا ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، رہنماء جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، عبدالحفیظ اعوان ، عمر شہباز و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا اور اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی کرنا امریکی دہشتگردی ہے جو اب پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے ۔ کسی بھی معاشرے میں ظلم اور بربریت امن کی بجائے دہشتگردی کا فروغ ہوتا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دنیا کی بڑی عالمی طاقتوں کے حکمران ظالموں اور غاصبوں کی مدد کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دیں ۔ مسلم امہ کے حکمران اس موقع پر خاموشی اور بے حسی کی بجائے اپنا کردار ادا کریں ۔ جماعت اسلامی ترکی اور جنوبی افریقہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلائے ہیں ۔ انہو ں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس دکھ کی کھڑی میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر ا س مسئلہ کو پوری دنیا کے سامنے فوراََ اُٹھا یا جائے

مزید پڑھیں۔  بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے چیک بانس کیس میں کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو 6 ماہ قید ،11 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں