گرین لینڈ : سب سے طویل ترین روزہ 21گھنٹے 2منٹ

green-land-aajkalpk

مختصر دورانیے کا ارجنٹائن میں 11گھنٹے 32منٹ کا ہوگا، پاکستان میں 15 گھنٹے ،سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ کا روزہ ہوگا

رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا جبکہ سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔رواں برس دنیا میں سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے

loading...

اسی ترتیب سے روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکہ میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔دوسری جانب ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔ سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں