رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آ گیا ، (کل) جمعرات کوپہلا روزہ ہو گا

ramadan-mubarak-quotes-english-quran-urdu-aajkalpk

رمضان المبارک چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں،تصدیق کے بعد متفقہ طور پر چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا

کراچی رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ (کل) جمعرات کو ہو گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور جمعرات 17 مئی پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا۔مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی، کوئٹہ اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں جن کی تصدیق کے بعد متفقہ طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوچکی تھی اور بدھ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی اوراسرائیلی مندوبین کے درمیان تلخ کلامی

اپنا تبصرہ بھیجیں