پاکستان کو اس مقام تک لے جانا ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جائے ،مصطفی کمال

mustafa-kamaal-new-yourk-aajkalpk

پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو اصل اسلامی فلاحی ریاست بنا ئے گی جہاں قانون کی بالا دستی، یکساں معیار تعلیم اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں

 چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے خطاب پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستان کو اس مقام تک لے جانا چاہتی ہے جہاں دنیا میں ہر پاکستانی کو عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جائے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو اصل اسلامی فلاحی ریاست بنا ئے گی جہاں قانون کی بالا دستی، یکساں معیار تعلیم اور مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں

انہوں نے کہا صرف دو افراد سے شروع ہونے والی اس جماعت کا آج دنیا کے تمام ممالک میں جہاں پاکستانی مقیم ہے وہاں پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے اپنے افسز قائم کر کی ہے جسمیں پاکستان کی ہر قومیت کے لوگ ایک گلدستہ کی صورت میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا بہت ہی اہم کردار ہے اگر پاکستان میں ایماندار اور مخلص قیادت کی حکمرانی ہو تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی کا باعث ہوگا اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی امریکہ کے صدر طاہر وفاقانی اور سینئر نائب صدر صہیب آغا سیکرٹری انفارمیشن ذہیب آغا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں۔  پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں