کراچی پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

فائرنگ

کراچی:  ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوار شہری کو گولی لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اور ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اسی دوران محسن حسن خان نامی بی کام کا طالب علم فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ رمضان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع سے دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ملیر عدیل حسین چانڈیو کو تحقیقات افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں