ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ بر طانیہ کو کنفیوژ کردیا، ویڈیوجاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا

بر طانیہ: برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس بات کا عملی مظاہرہ امریکی صدر کے حالیہ دورہء برطانیہ کے دوران دیکھنے میں آیاجب شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی ۔

loading...

اخبارکی معلومات کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔

امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا اورگارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک وڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژ کردیاتھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں