روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

امریکی انتخابات میں ہیکنگ میںملوث 12افرادکوروس کے حوالے کرنے کا نہیں سوچا،ٹرمپ کی گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے  مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹڑمپ نے کہاکہ ہمیں بہت سے ممالک کی پالیسیوں سے اختلافات ہیں۔ یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت کے باب میں جو کچھ کررہے ہیں تو وہ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔ روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے۔ رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بناء پر دشمن ہے۔

صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب بْرے بھی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر وہ بات کریں لیکن کیا ان افراد کو روس منتقل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک نہیں سوچا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دبئی کے وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول کے دبئی کی سڑکوں پہ گشت، ویڈیو وائرل ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں