میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے مگر معیشت ہی توڑ ڈالی ،اسد عمر

کشکول توڑ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے مگر انہوں نے معیشت ہی توڑ ڈالی ۔

۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت پر شدید تنقید کی ۔

loading...

انہوں نے روپے کی ناقدری کا سارا ملبہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے مگر انہوں نے معیشت ہی توڑ ڈالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی بنیادی وجہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں خطرناک کمی ہے،اسی وجہ سے ایک ڈالر 125روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں