ہمیں خود سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں ماررہے ہیں،غلام بلور

غلام احمدبلور

پشاور;عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمدبلور نے کہا ہے کہ ہارون بلور پر طالبان نے حملہ کیا ہے ، میں نے یہ نہیں کہا کہ طالبان نے نہیں مارا اور اپنوں مارا ہے،ہمیں خود سمجھ نہیں آرہا کہ اب ہمیں کیوں ماررہے ہیں۔

پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمدبلور نے کہا کہ ان لوگوں نے ہارون بلور کو مارا جن کو اس سے فائدہ ہو۔میں نے یہ نہیں کیا تھا کہ حملہ طالبان نے نہیں کیا ۔انکاکہنا تھا کہ میرے پہنچنے سے 6 منٹ قبل دھماکہ ہوا، وقت پر پہنچتا تو اچھا ہوتا،میری تو ویسی بھی زندگی کی شام ہے

غلام بلور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیا تکلیف تھی کہ این اے ون چترال لے گئے، پشاور کی جنگ آزادی میں بڑی قربانیاں ہیں،ہم سے تمام سیکورٹی واپس لے لی،ہماری کوئی سیکورٹی نہیں، چیف جسٹس ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگرانتظامی امور نہ چھیڑیں، یہ کام آپ کا نہیں ہے،آپ نے پاناما سے اقامہ اوراقامہ سے پاناما بنانا ہے، انکاکہنا تھا کہ اگر ہارون بلور کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیتی ہے توکوئی مسئلہ نہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پا ک ایران فوجی تعاون خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر مثبت اثر ڈالے گا،آرمی چیف

اپنا تبصرہ بھیجیں