تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ، جھوٹ اور بس جھوٹ عمران خان کا کام ہے‘شہباز شریف

شہباز شریف
loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ، جھوٹ اور بس جھوٹ عمران خان کا کام ہے ،نیب عدالت نے نواز شریف کے خلاف زیادتی پر مبنی فیصلہ دیا،فیصلے میں لکھا ہے کہ ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،سی پیک کا تحفہ دیا ،بجلی کے منصوبے لگائے ،گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باجود انکا استقبال تاریخی تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ٹیلیفون سوات میں ورکررز کنونشن سے خطاب اور لاہور کے مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث سوات روانہ نہیں ہو سکے تھے۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں کو میرا سلام،موسم کی خرابی کی وجہ سے وہاں نہ پہنچ سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کی ترقی پر یقین رکھتی ہے،عمران خان نے جو وعدے کئے سب جھوٹ نکلے،نہ کوئی ہسپتال بنا، نہکوئی سٹی اسکین لگی، نہ کوئی کڈنی سنٹر بنا،تحریک انصاف نے کے پی کے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔جھوٹ اور بس جھوٹ عمران خان کا کام ہے،پشاور میں ڈینگی آیا تو الزام خان پہاڑوں پر بھاگ گیا ، ہم نے سوات میں ہسپتال بنایا کیونکہ ہم سوات کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب عدالت نے نواز شریف کے خلاف زیادتی پر مبنی فیصلہ دیا،فیصلہ میں لکھا ہے کہ ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،سی پیک کا تحفہ دیا،بجلی کے منصوبے لگائے۔نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باجود عوام نے نواز شریف کا تا ریخی استقبال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دور خدمت کی سیاست ایک ہی بات ہے جب تک ہم خدمت نہیں کریں گے ووٹ کی عزت کیسے ہو گی۔ خدمت سے ہی ووٹ کی عزت ہو گی۔ اس لئے یہ دونوں باتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔  امریکہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ ختم نہ کرے،روس ،فرانس
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں