نواز شریف نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149،150سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ حلقے میں جلسوں سے خطاب اور ڈور ٹو ڈور کمپین کی گھر گھر جاکر عمران خان کا پیغام پہنچایا ،لوگوں کی جانب سے شان دار استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشدنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرا عزم کہ کے ووٹر سے ووٹ گھر جا کر مانگا جاتا ہے اسلئے میری کوشش ہے کا گھر گھر پھر کر مانگا جاؤں انشاء اللہ لوگ پی ٹی آئی کو اس دفعہ موقع دے گے ،نواز شریف اور ان کی بیٹی اڈیالہ جیل میں ہیں ،نواز شریف نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،

loading...

ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا کہا تھا اللہ نے پانامہ بھیج کر ان کی رسی کھینچ لی ،سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کی چیخیں آسمان تک گئیں ،تب سے شریف خاندان کا زوال شروع ہوا،نوازشریف مظبوط ترین وزیراعظم ہونے کے باوجود نا اہل ہوئے ،نواز شریف اور اس کی بیٹی جھوٹ بولتے رہے آج جیل پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب ایم اے کر لیتے تو اے کلاس جیل مل جاتی ،

شہباز شریف نے اپنی سیاست بچانے کے لیے سازش کے زریعے نواز شریف کو پاکستان آ نے کا کہابڑے بھائی ائیر پورٹ پہنچ گئے لیکن چھوٹے بھائی وہیں گھومتے رہے عمران خان نے تحریک انصاف اسی لیے نام رکھا کہ عوام کو انصاف دیا جا سکے ،آپ نے قوم کا دل دکھایا، قتل کیا زخمی کیا، آج اللہ نے پکڑ لیا ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی تحریک انصاف ہے ،انصاف کا تقاضہ ہے کسی کا حق نہیں مارنا ،عوام بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ہے میں جیت جاوں یا ہار جاوں اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتی رہوں گی۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان پر کئی سالوں پہلے کی گئی پہلی پیشنگوئی سچ ہوئی جو افسوسناک ہے۔۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں