حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے، جسٹس ناصرالملک

جسٹس ناصرالملک
loading...

اسلام آباد:نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ نگران حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں

دہشت گرد حملے دشمنوں کی طرف سے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے ،ملک میں جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی بزدلانہ کوشش تھی۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے یہ بات پیر کو افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو فون کر کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ریلیوں پر دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے دشمنوں کی طرف سے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور ملک میں جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی بزدلانہ کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطہ میں امن و سلامتی کیلئے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عوام سمیت تما م مسلح اداروں نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی، شہباز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں