کراچی میں بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں

کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کی نشاندہی اور ان کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں، متعلقہ اداروں کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل کر چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ایسے مقامات کی نشاندہی کر چکے ہیں جہاں خطرہ ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ان کا محکمہ احتیاط اور مفاد عامہ کے پیغامات بھی جاری کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کا تار گرنے سے 8 سالہ بچے عمر کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے تھے جس کے بعد سے کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کار اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں