بھارت میں نوجوان خواتین میں خودکشی کی شرح حیران کن طورپر40 فیصد

بھارت میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے 15 خودکشی کرتی ہیں جو دنیا میں پائے جانے والے اعدادوشمار کا دگنا ہے،رپورٹ

نئی دہلی: دنیا بھر میں جتنی خواتین خودکشی کرتی ہیں ان میں سے تقریبا 40 فیصد ہندوستانی خواتین ہیں۔یہ افسوسناک اعدادوشمار طبی جریدے کی ایک تازہ تحقیق میں شائع ہوئے ۔ ایک رپورٹ میں اس پر تحقیق کی گئی ہے کہ بھارتی خواتین اتنی زیادہ تعدادمیں خودکشی کیوں کر رہی ہیں،حیرت انگیز طور پر انڈیا میں خواتین کی خودکشی کی شرح میں گذشتہ دہائی کے دوران کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔اس تحقیق کی سربراہ مصنفہ راکھی داندونا نے وضاحت کی کہ انڈیا خواتین کے خودکشی کے واقعات میں کمی لانے میں کامیاب ہوا ہے لیکن اس کی رفتار تیز نہیں ہے۔انڈیا میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے 15 خودکشی کرتی ہیں جو دنیا میں پائے جانے والے اعدادوشمار کا دگنا ہے۔

loading...

(دنیا کا اوسط ہر ایک لاکھ میں سات خواتین کی خودکشی کا ہے)مردوں کے خودکشی کرنے کے معاملے میں اں ڈیا کا حصہ 24 فیصد ہے۔اس تحقیق میں سر پر منڈلانے والے صحت عامہ کے بحران کے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈیا میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے 71.2 فیصد کی عمریں 15 سے 39 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین شادی شدہ ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ شادیاں خواتین کو خودکشی سے بچانے کے معاملے میں کم محافظ ثابت ہوئی ہیں اور وجوہات ماں باپ کی مرضی سے کم عمری کی شادی،کم عمری میں ماں بن جانا،کم سماجی مرتبہ،گھریلو تشدد، معاشی انحصار،ڈیپریشن ہیں۔

مزید پڑھیں۔  سنگاپورایئر لائنزچوتھی بار دنیاکی بہترین ایئر لائن قرار

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں