امریکا میں سمندری طوفان فلورنس نے تباہی مچادی

loading...

نو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ،طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل

واشنگٹن: امریکا میں سمندری طوفان فلورنس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور نومولود بچہ بھی شامل ہے، دونوں کی ہلاکت گھر پر درخت گرنے سے ہوئی۔

امریکا کے مشرقی علاقوں میں آنے والے طوفان فلورنس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے متعدد درخت گر گئے۔شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ نو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔کئی علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید ساڑھے 3 فٹ بارش کا امکان ہے، طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ماہرین نے طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود آندھی، موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں