کراچی میں انفراسٹرکچر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وفاق ہرممکن تعاون کرے گا، وزیراعظم

کراچی، انفراسٹرکچر
loading...

وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

اسٹیٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے اسے ترقی یافتہ شہر بنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچر کے نظام کو بہتر بنایا جائے، وفاق کی جانب سے جو تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو گرین لائن بس منصوبے، کے فور اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے گرین لائن بس منصوبہ اور کے فور فوری طور پر مکمل کرنےکی ہدایت دی۔

عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دورہ کراچی میں وزیر اعظم تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی جائے گی۔

اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں ایک فنڈ ریزنگ عشایئے میں بھی شریک ہوں گے جس کے اختتام کے بعد وہ دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کوئٹہ: پولینگ سٹئشن کے قریب خود کش دھماکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں