ایشیاء کپ: ہانگ کانگ کا پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 117 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ
loading...

دبئی: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ پاکستان کے خلاف ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 116 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کے لیے 6 میں سے 5 میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔ ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون جیتے گا تاہم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، یہ ان کے لیے بڑا ایونٹ ہے، آج 4 فاسٹ بالرز اور  ایک اسپنر کے ساتھ کھیلیں گے۔

ہانگ کانگ کے خلاف قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان انوشمان رتھ، بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکوٹ مکینی، احسن خان، احسان نواز اور کنچٹ شاہ پر مشتمل ہے۔

دبئی کا موسم شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔

ہانگ کانگ کی ایشیا کپ میں تیسری مرتبہ شرکت

ہانگ کانگ کی ٹیم تیسری مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کررہی ہے، پہلی مرتبہ اس نے 2004 میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کی اور اس کے بعد 2008 میں پاکستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ وہ کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں۔  ایک موہنجودڑوسندھ میں دوسراتحریک انصاف نے پشاورسے بناڈالاجسےتبدیلی قراردے رہے ہیں،امیرمقام

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں