ایشیاء کپ: 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ایشیاء کپ

ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 7 اوورز میں 35 رنز بنائے تھے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ  میں ہانگ کانگ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی مضبوط بالنگ اٹیک کے سامنے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 116 بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

loading...

ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان 27 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کےڈی شاہ نے 26اورانشومنت راتھ 19رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہانگ کانگ کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 3وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان اور حسن علی نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس عارضی معطلی رہنے کی وجہ سامنے آگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں