ٹوٹی کلائی کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ

تمیم اقبال، ایشیاء کپ
loading...

بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔

تمیم اقبال انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کے لیے دوبارہ میدان میں آ گئے جس پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔

تمیم اننگز کے دوسرے ہی اوور کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے لیکن سنجیدہ انجری کے باوجود وہ آخری نمبر پر دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔ انہوں نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ان کی بہادری کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 10 ویں وکٹ پر 32 رنز جوڑے۔

تمیم اقبال انجری کے باعث ایشیاء کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا ویرات کوہلی پاکستانی باؤلرز سے ڈر گئے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں