سرگودھا: بس اور وین میں تصادم، ڈرائیور اور 6 طالبات ہلاک

سرگودھا

سرگودھا میں موٹروے سالم انٹر چینچ کے قریب طالبات کی کالج وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کالج کی وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔

loading...

حادثے کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ 3 طالبات زخمی ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس خوشاب سے لاہور جارہی تھی جب کہ حادثے کے شکار افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں