ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے انوکھا ہنسی کلب

کلب

مصر میں کام کے بوجھ ، تھکاوٹ اور معاشی دباؤ میں کمی لانے کے لیے تین دوستوں نے مل کرہنسی کلب قائم کیا ہے۔

یہاں آنے والے افراد کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ان کے لیے تفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں شاہراہ عدلی پر واقع ہنسی کا یہ کلب3 دوستوں احمد عبدالفتاح، احمد حسام اور محمد الشربینی نے مل کرقائم کیا۔ تینوں کے ذہن میں یہ تخیل ایک کیفے کے قیام کے دوران آیا۔
انہوں نے ایک ایسا کلب بنانے کا فیصلہ کیا جہاں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی ماحول فراہم کیا جائے۔ مصر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد کلب ہے۔
رپورٹ کے مطابق کلب کے رکن محمد الشربینی نے کہا کہ اس کلب کے قیام کا مقصد لوگوں میں خوشی بانٹنا اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔
یہاں پر آنے والوں کو ان کی پسند کی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔ کلب کی میزوں پر کتابیں بھی رکھی جاتی ہیں اور کلب سے کتاب عاریتا مطالعے کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں