پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان

ابو ظہبی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باﺅلر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

loading...

میر حمزہ کو وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی جگہ لیں گے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظہبی کی پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اسی لیے انہوں نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں