متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی کا اجلاس طلب

آئی سی سی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متنازعہ ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، آج اس سلسلے میں سنگا پور میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

جس میں لیگ کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ کے ٹیموں کے دو مالکان پر اپنے تحفظات ظاہر کر دیے، متنازعہ ٹی ٹین لیگ وقت کے ساتھ ساتھ متنازعہ ترین ہوتی جا رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے ایک ٹیم اونر کو لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے تحفظات مزید بڑھ گئے۔

آئی سی سی نے لیگ کے دو فرنچائز مالکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی، ٹی ٹین لیگ کے معاملات پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ آج اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ ہفتے کو ہوگی جس میں نجی لیگز کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ رواں ماہ آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلر ڈائس نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں