ہیما مالنی آج اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ہیما مالنی

کئی برسوں سے بالی ووڈ کی ڈریم گرل کا خطاب رکھنے والی ماضی کی صفِ اول کی اداکارہ ہیما مالنی آج اپنی70 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

16اکتوبر1948 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہرتروچھی میں ایک تامل آئینگرخاندان میں جنم لینے والی  ہیما مالنی چکراورتی بالی ووڈ میں بطور اداکارہ،، ہدایت کارہ، پروڈیوسراور کلاسیکل ڈانسر منفرد پہچان رکھتی ہیں۔

1968 میں فلم سپنوں کے سوداگر سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیما  نے جانی میرا نام، انداز، سیتا اور گیتا، ڈریم گرل، چرس، شعلے، کرانتی، ستے  پہ ستا سمیت لاتعداد  کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ہیما مالنی

loading...

کئی سال فلمی دنیا سے غائب رہنے کے بعد ہیما مالنی کی پردے پر واپسی 2003ء میں فلم باغبان سے ہوئی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

بحیثیت سیاست دان بھارتی پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کی رُکن رہنے والی ہیما مالنی کو لائف ٹائم اچیومنٹ  ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ 1975 میں فلم شعلے میں دھرمیندرا کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980  میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں