آئی سی سی نے جے سوریا پر فرد جرم عائد کر دی

جے سوریا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر سنتھ جے سوریا پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکن آل رائونڈر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی ہے ۔

جے سوریا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں 2.4.6 اور 2.4.7 کا الزام ہے جس کے تحت وہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون نہیں کر رہے ہیں اور تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے جے سوریا پر تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے جے سوریا کو اپنے الزام کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے ۔

سنتھ جے سوریا نے 1989 سے 2011  تک سری لنکا کی نمائندگی کی ،اس دوران انہوں نے 110 ٹیسٹ،445    ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔

انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرئیر کے دوران  42 سنچریاں کی مدد سے 21 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے ۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں