ابوظہبی ٹیسٹ: قومی ٹیم نے چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں پر 204 رنز بنالیے

ابوظہبی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ہیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 57 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی اور چائے کے وقفے تک قومی ٹیم کا اسکور 204 رنز تک پہنچا تو فخر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 147 رنز جوڑے۔

اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان سنچری نہ بناسکے اور  ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک اور لیبسچگنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔

loading...
Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں