دپیکا اور رنویر کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

دپیکا پڈوکون
loading...

روم: بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا۔

بالی وڈ اسٹارز دپیکا اور رنویرسنگھ کی شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی اور اس حوالے سے تقریبات کی خبریں میڈیا میں آرہی تھیں۔ تاہم اب دونوں بولی وڈ اسٹارز اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔

لیکن انکی شادی کی تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ انکی شادی روایتی سندھ اسٹائل میں ہوئی ہے اور دونوں نے اس حوالے سے روایتی لباس بھی زیب تن کیے ہیں ۔

ابھی تک نوشادی شدہ جوڑے کی صرف دور سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم اب جوڑی نے اپنی تصاویر بھی اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام لیک کومو کا انتخاب کیا ہے، اس ویلا کے 70 کمرے ہیں جنہیں 17 نومبر تک بُک کیا گیا ہے۔ جہاں پر ایک کمرے کا کرایہ تقریبا 400 یورو ہے۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ تقریباً 6 برس قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں