جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

چیف جسٹس
loading...

اسلام آباد:جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا جنہوں نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں