دی ڈونکی کنگ نے پانچ ہفتوں کے دورانتمام ریکارڈز توڑ ڈالے

دی ڈونکی کنگ
loading...

․کراچی: رواں سال کی سب سے بڑی اینیمیٹڈ مووی “دی ڈونکی کنگ”کا باکس آفس پر راج برقرار

فلم نے ریلیز سے اب تک 5 ہفتوں کے درمیان  18 کروڑ کا کاروبار کرکے اب تک کے تقریبا تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

فلم پاکستان میں اینٹی بیکٹریل صابن کے لیے پہلی کامیاب معروف ترین سپر ہیرو اینی میٹڈ سیریز بنانے والے عزیز جندانی کا شاہکار ہے، فلم ہر عمر کے افراد کے لیے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

فلم نے ریلیز سے لیکر ایک ہفتے کے دوران 4 کروڑ کا بزنس کرکے مارکیٹ میں تہلکہ مچادیا، جبکہ فلم نے ریلیز کے پانچویں ہفتے میں  1.3 کروڑ کا کاروبار کرکے نہ صرف ناظرین بلکہ انڈسٹری کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ فلم اب تک اپنے پانچویں ہفتے کے دوران 18کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ڈونکی کنگ واحد اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے 15کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، یاد رہے کہ فلم نے اب تک جتنا پیسا بنایا ہے ابھی تک گزشتہ تمام اینیمیٹڈ فلموں نے مشترکہ طور پر اتنا کاروبار نہیں کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں