یورپین کمیشن کے صدر نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دے دیا

یورپین کمیشن
loading...

برسلز: یورپین کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دے دیا، بریگزٹ سے متعلق اہم اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور یورپ کے درمیان بریگزٹ ڈیل سے متعلق تناؤ پایا جاتا ہے، جبکہ یورپین کمیشن کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کا عندیہ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین برطانیہ بریگزٹ معاہدے سے متعلق اجلاس 25 نومبر کو ہوگا، جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔

صدر یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ کے لیے ڈیل قابل قبول نہ ہوئی تو تمام عمل روک دیا جائے گا، یورپ چاہتا ہے کہ برطانیہ مذاکرات کے نتیجے میں بریگزٹ سے پیچھے ہٹے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی گھاٹے کا سودا ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس مگزکی نے تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کا خط دے دیا ہے، 48 ممبران کے خط جمع کرانے پر تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ سیکریٹری سمیت کابینہ کے چار وزراء نے استعفیٰ دے دیا تھا، کابینہ نے دو روز قبل ڈیل کی منظوری دی تھی۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں