آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

برج حمل
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ کام تیزی سے مکمل ہو سکے گا۔ مسائل کا مثبت اور بہتر حل مل سکے گا۔صبر و تحمل اور ہمت سے کام لینے سے معاملات جلد ہی بہتر ہو سکیں گے۔ اگر جلد بازی سے کام لیا گیا تو پریشانی میں اضافہ ممکن ہے۔

برج ثور
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ بعض منصوبوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ مالی لین دین کرتے وقت خاص احتیاط برتیں۔ ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ مثبت منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج جوزا
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ آج حالات ملے جلے ہونگے۔ بعض امور میں ملی جلی خبریں سن سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مشکلات آسان ہو سکیں گی۔

برج سرطان
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ اعتماد کا جذبہ اور تخلیق میں حرکت کا رجحان پیدا ہوگا۔ آپ خود کو ترقی کی جانب اشارہ کرتی روشنی کی طرف بڑھائیں گے۔ اپنی طبیعت کے خلاف کسی بھی جانب غیر متوازن تبدیلی نہ لائیں۔

برج اسد
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ آج قوت عمل اور قوت آفرینی میں کافی اضافہ رہے گا اور بہتر وقت ہوگا کہ آپ تخلیقی امور میں تجدیدی مصروفیات رکھیں یا کسی ٹیم ورک میں حصہ لیں ۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

برج سنبلہ
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ آج کے دِن طبیعت میں خاصا جو ش و خروش رہے گا کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ اس میں اچانک اضافہ کی تدابیر سمجھ میں آئیں گی۔

برج میزان
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ کسی نئے اور دلچسپ شخص سے کسی سماجی فنکشن میں ملاقات ہوگی۔ کسی پرائیویٹ کام میں فائدہ ہو سکے گا۔ اس میں مصروفیت کی وجہ سے تنظیم بھی عمل میں آئے گی۔

برج عقرب
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ آج دوسرے افراد آپ کی سوچ کے مخالف ہونگے لہٰذا دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور صبر سے کام لیں ہو سکتا ہے کہ کسی مقصد کے حصول کیلئے نئی راہ مل جائے۔

برج قوس
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ اہم کاروباری ڈیل طے ہوگی جو مستقبل قریب میں فائدہ دے گی جس سے مالی مسائل کا خاتمہ اور کاروباری امور میں وسعت کا امکان ہے۔ معاملات میں ڈپلومیسی اپنائیں۔

برج جدی
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ رومانس سے متعلقہ امور میں ذاتی دلچسپی بڑھ جائے گی اور جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس سے خوشگوار مراسم میں اضافہ ہوگا۔ غیر متوقع بوجھ کسی عدم تعاون کا سبب بنے گا۔

برج دلو
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ کچھ حیران کن خبریں اور تبدیلیاں درپیش ہونگی تاہم فوقیت آپ کے ذاتی نوعیت کے امور کو ہی حاصل رہے گی۔ رقم اور محبت کے امور میں مثبت طور پر کامیابی ہوگی۔

برج حوت
نومبر 16 جمعہ۔ ۔ ۔ حصول کامیابی کیلئے ضرورت کے مطابق تیاری کر لیں۔ اگر آپ کے ذاتی معالج نے صحت کے بارے میں اچھی رائے دی ہے تو صحت میں استحکام کیلئے نئی راہیں اختیار کریں۔

———————————————————————–

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں